جہلم میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن، مزید 23 افراد گرفتار

جہلم پولیس کا کم عمر، بغیر لائسنس اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانےوالوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، مزید 23 افراد گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سول لا ئینز پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان شعبان ،عدنان ،محمد واصف ،حسیب ،شاہ نواز، سیف ،محمد جنید،عبدالحنان ،عبداللہ ،رضوان ،عمر علی اور ثاقب کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محسن عباس اور عدنان حیدر کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد عرفان اور محمد واصف کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان ظہور حسین ،شیراز احمد اور حسنین حیدر کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جواد احمد کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ازان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان فرحان علی اور واسط کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بغیر لائسنس، ہیلمٹ اور کاغذات کے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں، تمام شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button