پنڈدادنخان میں شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا

پنڈدادنخان میں شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو قید اور جرمانے کی سزاد سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں عدالت نے قتل کے مقدمہ نمبر 379/23 بجرم 302/34 تھانہ پنڈ دادنخان کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے تحت مجرم ناصر محمود کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

مجرم نے سال 2023 میں ایک شہری کو قتل کیا تھا، جس پر جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا، گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔

مقدمے کی مؤثر پیروی اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر عدالت نے ناصر محمود کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے قرار واقعی سزا سنائی، جو نہ صرف انصاف کی فراہمی کی ایک مثال ہے بلکہ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا ثبوت بھی ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس سنگین نوعیت کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور قانون شکن عناصر کو ہر حال میں انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے قتل کیس کی تفتیش اور قانونی کارروائی میں مؤثر کردار ادا کرنے پر انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button