دینہ پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے ایس ایچ او کی زیر قیادت ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم وحید کو حراست میں لیا، جس کے قبضے سے ایک کلو 184 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی منشیات فروشوں کے خلاف جاری بھرپور مہم کا حصہ ہے۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔



