صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ؛ جہلم میں سروئیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز

جہلم: ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں سروئیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع ہو گی جو 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔

اس دوران 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ مہم حکومت پنجاب اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سروئیکل کینسر دنیا بھر میں خواتین کی صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، تاہم ایچ پی وی ویکسینیشن اس مہلک مرض سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند بیٹی ہی صحت مند گھرانے کی ضمانت ہے، لہٰذا والدین اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں تاکہ ان کی زندگیوں کو مستقبل میں محفوظ بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنی بچیوں کو بروقت ویکسین لگوا کر ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button