منگلا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، ایک ملزم منشیات سمیت گرفتار

دینہ: منگلا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، ایک ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں 1 کلو 120 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے، جسے وہ مبینہ طور پر فروخت کرنے کی نیت سے لے جا رہا تھا۔
منگلا کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



