جہلم میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ سمولیٹر کا آغاز کر دیا

جہلم: ٹریفک پولیس جہلم نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ نگرانی شہریوں کے لیے جدید ڈرائیونگ سمولیٹر کا آغاز کر دیا ہے۔
اس جدید سہولت کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان نسل کو محفوظ، ذمہ دار اور منظم طریقے سے ڈرائیونگ سکھانا ہے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو فروغ دیا جا سکے۔
ڈرائیونگ سمولیٹر کے ذریعے شہری بغیر کسی خطرے کے ڈرائیونگ کی ابتدائی تربیت حاصل کر سکتے ہیں، جسے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے محفوظ ٹریفک کلچر کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔



