جہلم میں کریانہ سٹورز مالکان کی لوٹ مار جاری، مہنگائی کا بازار گرم، صارفین حکومتی ریلیف سے محروم

جہلم شہر اور گردو نواح میں کریانہ سٹورزمالکان کی لوٹ مار جاری، مہنگائی کا بازار گرم، صارفین حکومتی ریلیف سے محروم، خود ساختہ مہنگائی اور گراں فروشی نے غریب نادار سفید پوش طبقے سے جینے کا حق چھین لیا، بااثر دکانداروں نے نرخ نامے غائب کردیے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں تمام موجودکریانہ سٹورز پر نا جائز منافع خوروں نے خود ساختہ نرخ مقرر کرکے مہنگائی کا طوفان برپاء کررکھا ہے۔ نا جائز منافع خوروں نے آنا، کوکنگ آئل، چینی، گھی، دالیں، صابن، چاول سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاء حکومتی نرخوں سے زائد نرخوں پر فروخت کر کے ہیں، اس طرح غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ دکانداروں اور گاہکوں میں چیزوں کے ریٹ پر بحث مباحثہ معمول بن چکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نرخنامےچیک کرنے اور سرکاری نرخ ناموں سے اضافی نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کاپابند بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button