پنڈدادنخان میں فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عقیل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزم نے شہری اور اس کے ساتھیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



