دینہ میں 6 رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروقہ اور موٹرسائیکلیں برآمد

دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث6 رکنی بین الصوبائی گینگ گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت عتیق، وسیم، امتیاز، حبیب اظہر علی اور قمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے شہریوں کے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلز، مسروقہ طلائی زیورات مالیتی 3 لاکھ روپے اور مسروقہ نقد رقم 15 لاکھ روپے سے زائد برآمد کر لی گئی۔

دینہ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی کامیاب شناخت پریڈ بھی کروائی گئی ہے، ملزمان موٹر سائیکل چور اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، بین الصوبائی گینگ دیگر شہروں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اور ٹیم کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button