جہلم میں جی ٹی روڈ پر ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک میں تصادم، تین افراد زخمی

جہلم میں جی ٹی روڈ پر ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک میں تصادم سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر سمال انڈسٹری راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور اچانک یو ٹرن لینے کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
زخمیوں کی شناخت 24 سالہ سلمان احمد ولد بشارت حسین، 25 سالہ ثمر ولد مزمل حسین اور 40 سالہ اخلاق ولد اسحاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔



