سوہاوہ میں بھی خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ پروگرام کا آغاز ہو گیا

سوہاوہ: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ پروگرام کا سوہاوہ میں بھی آغاز ہو گیا۔
اس سلسلہ میں سوہاوہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب راجہ محمد اویس خالد تھے۔ ان کے ہمراہ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق، حاجی راجہ طاہر نواز سٹی صدر مسلم لیگ ن سوہاوہ اور سوہاوہ کے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالحمید بھی موجود تھے۔
تقریب میں سابق ایم پی اے راجہ محمد اویس خالد نے خصوصی افراد اور اُنکے والدین کو پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے ہمت کارڈ تقسیم کئے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں حکومت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس شاندار پروگرام پر تفصیل سے روشنی ڈالی جسے خصوصی افراد کے والدین اور معززین نے پنجاب حکومت کو داد بھی دی اور اسے خوب سراہا۔



