ریسکیو 1122 جہلم کی بہترین کارکردگی، 2 دن میں 185 افراد کو ریسکیو کیا گیا

41

جہلم: ریسکیو 1122 نے مؤثر ریسکیو کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دن میں 185 افراد کو ریسکیو کیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 نے گزشتہ 8 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کے ساتھ مختلف ایمرجنسی صورتحال میں مجموعی طور پر 84 افراد کو بروقت ریسکیو کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کے مطابق 14 جنوری کو ریسکیو 1122 جہلم کو مجموعی طور پر 85 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، جن پر فوری رسپانس دیتے ہوئے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی گئی۔ ان ایمرجنسی کالز میں روڈ ٹریفک حادثے کا 1 واقعہ، آگ لگنے کا 1 واقعہ، کرائم کے 3 واقعات، میڈیکل ایمرجنسیز کے 69 کیسز جبکہ 11 متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔

اسی طرح 13 جنوری کو ریسکیو 1122 جہلم نے 8 اعشاریہ7 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کے ساتھ 99 ایمرجنسی کالز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 101 افراد کو ریسکیو کیا۔ ان 99 کالز میں روڈ ٹریفک حادثات کے 10 واقعات، میڈیکل ایمرجنسیز کے 86 کیسز جبکہ 3 متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ایمرجنسی سروسز کی فراہمی میں بروقت رسپانس کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version