سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔
پاکستان بھر میں 5 سے 15 کلو واٹ تک کے سولر پینل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی مارکیٹ قیمت اب 6 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔
جبکہ 10 کلو واٹ سیٹ اپ کی لاگت گھٹ کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے رہ گئی ہے، اور 12 کلو واٹ کا سسٹم اب 1.1 ملین روپے ہوگئی ہے۔
15 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 1 اعشاریہ 25 ملین روپے رکھی گئی ہے۔



