جلالپور شریف پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب سپلائر ملزم شراب سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں شراب فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران علی کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس ہمہ وقت متحرک ہے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ جہلم کو پرامن اور منشیات سے پاک ضلع بنایا جا سکے۔



