پنڈدادنخان میں مسلح ملزمان اور سی سی ڈی کے درمیان مبینہ مقابلہ، موٹرسائیکل چور زخمی حالت میں گرفتار

پنڈدادنخان میں مسلح ملزمان اور سی سی ڈی کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم کامران عرف کاموں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جہلم کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ناکہ بندی کے دوران اہلکاروں نے مشکوک ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے اہلکاروں کو دیکھ کر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزمان نے ناکہ بندی سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری اور رکشہ چوری سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ملزم کامران عرف کاموں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران رکشے سے گر کر زخمی ہوا، جس کے بعد اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کامران عرف کاموں موٹرسائیکل چوری، رکشہ چوری سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف جرائم کے حوالے سے کارروائی جاری تھی۔

واقعے کے بعد سی سی ڈی کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کو اہم کارروائی قرار دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے بھی سی سی ڈی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کامیاب آپریشن پر اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button