جہلم میں 20 سالہ لڑکی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران 20 سالہ لڑکی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے بھیانک جرائم میں ملوث عناصر کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button