جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان آئس اور شراب سمیت گرفتار

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو آئس اور شراب سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عدیل احمد کوگرفتار کر لیا، ملزم سے 220 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
تھانہ سٹی پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر فاروق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



