رمضان، قرآن اور تزکیہ و احسان کا مہینہ ہے، اقبال اعوان

لوٹن: یو کے اسلامک مشن کے رہنما اور جامع مسجد مدینہ اوک روڈ لوٹن کے خطیب علامہ اقبال اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہ رمضان میں ہمیں اللہ تعالیٰ کا آخری کلام، خاتم الانبیاء المرسلین ﷺکے ذریعے ملا جس کی وجہ سے امت مسلمہ کو امامت و خلافت اور سیادت و قیادت کا شرف ملا ، رمضان ہی میں ہمیں قرآن ملا، جس پر عمل کر کے ہم تزکیہ و احسان کی منزل حاصل کر سکتے ہیں، قرآن کا پیغام پوری انسانیت کیلئے ہے، ہمیں قرآن کا پیغام تمام انسانوں تک پہنچانا ہے، قرآن مجید کے اہم حقوق میں سے ہےکہ ہم اس پر کامل ایمان رکھیں، اس کی تلاوت کریں، قرآن میں تدبر و تفکر کریں، اس کے پیغام سے انسانیت کو روشناس کرائیں اور اس کے نظام کو دنیا میں قائم کریں، تاکہ دنیا ظالمانہ نظام سے نجات حاصل کرے اور عادلانہ نظام کی برکتوں سے فیض یاب ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button