دریائے جہلم منگلا پل کے درمیان پھنسے 2 نوجوانوں کو ریسکیو کر لیا گیا

دینہ: دریائے جہلم منگلا پل کے درمیان دو افراد پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئے، ریسکیو 1122 نے باحفاظت نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم پر منگلا پل کے درمیان دو افراد مچھلیاں پکڑنے کے دوران پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد مچھلی پکڑنے کی غرض سے دریا کے درمیان پہنچے تھے جہاں اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث وہ واپس نہ آ سکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دونوں افراد کو باحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پھنسنے والے افراد کی شناخت 30 سالہ مجیب الرحمٰن ولد عبدالقدوس اور 32 سالہ شاہد مسیح ولد طارق مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button