دینہ کے علاقہ چکوہا میں ڈاکو غریب محنت کش کی جمع پونجی لوٹ کر فرار

دینہ کے علاقہ چکوہا میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات، نامعلوم ڈاکو غریب محنت کش کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشہ شب دینہ کے علاقہ جی ٹی روڈ چکوہا میں غریب محنت کش نوجوان رفاقت کے گھر نامعلوم مسلح ڈکیت داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر چار عدد طلائی کانوں کی بالیاں اور 46 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ دینہ پولیس موقعہ واردات پر پہنچ گئی اور موقعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔



