سب انسپکٹر راجہ عمران کی نمایاں کامیابی، محکمانہ امتحان امتیازی حیثیت سے پاس کر کے ضلع جہلم کا نام روشن کر دیا

جہلم: محکمہ پولیس کے فرض شناس اور محنتی افسر سب انسپکٹر راجہ عمران نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے ہونے والا محکمانہ امتحان( IPDC) پولیس کالج سہالہ سے امتیازی حیثیت سے پاس کر لیا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا ثبوت دیا بلکہ ضلع جہلم کا نام بھی فخر سے بلند کر دیا۔

اس موقع پر پولیس کالج سہالہ کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی محمد اشفاق خان کی جانب سے سب انسپکٹر راجہ عمران کو آئی جی پنجاب کی طرف سے سندِ درجہ اول معہ نقد انعام سے نوازا گیا، جبکہ کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے پر امتیازی سندِ درجہ دوم اور مزید نقد انعام بھی دیا گیا۔

سب انسپکٹر راجہ عمران محکمہ پولیس میں اپنی خدمات کا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ قبل ازیں تھانہ سٹی، سول لائنز، دینہ، سوہاوہ، جلالپور اور ڈومیلی سمیت ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور عوام دوست رویہ انہیں ضلع جہلم کے ایک قابلِ فخر افسر کے طور پر ممتاز کرتا ہے۔

ان کی اس کامیابی پر پولیس افسران، اہلکاروں اور عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button