دینہ میں جشن نیزہ بازی میلہ کا انعقاد، 82 ٹیموں نے حصہ لیا، ماشاءاللہ زرگر نیزہ باز کلب نے بازی مار لی

دینہ میں ماشاء اللہ زرگر نیزہ باز کلب کے زیر اہتمام جشن نیزہ بازی میلہ زیر سر پرستی سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم منعقد ہوا۔ جشن نیزہ بازی کے میلہ میں مختلف شہروں سے 82ٹیموں نے حصہ لیا اور ماشاء اللہ زرگر گروپ نیزہ باز کلب نے سیکشن ون میں پہلی اور دوئم پوزیشن حاصل کر کے ٹرافیاں جیت لیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماشاء اللہ زرگر نیزہ باز کلب اور بانی میلہ حاجی زین زرگر کے زیر اہتمام اور سرپرستی سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم جشن نیزہ بازی کا میلہ جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ سید حسین میں منعقد ہوا ، جس میں پاکستان بھر سے 82ٹیموں نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا۔
میلہ صبح ساڑھے 7بجے سے لے کر شام 5بجے تک جاری رہا، جشن نیزہ بازی کے پروگرام میں دور دراز علاقوں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد پروگرام دیکھنے کیلئے پہنچی۔
بہترین مقابلوں کے بعد ماشاء اللہ زرگر نیزہ باز کلب نے بھر پور طاقت کا مطاہرہ کرتے ہوئے سیکشن ون میں پہلی اور دوئم پوزیشن حاصل کی۔ ماشاء اللہ نیزہ باز کلب کے حاجی رانا محمد زین زرگر ، ملک اظہر اعوان بوڑا پنڈی، رانا محمد نعمان شہزاد زرگر رانا احمد زرگر ، رانا انعام زرگر نے بہترین کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافیاں وصول کیں۔
جشن نیزہ بازی میلہ کے مہما ن خصوصی سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، چوہدری فوق شیر باز ، شیخ ولید رزاق ، رضوان سیٹھی ، چوہدری عرف گوگا ، رانا محمد یاسر زرگر ، رانا محمد قیصر یو کے ، رانا ثاقب ، رانا شکیل اشرف نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔
سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرگر فیملی اور زرگر کلب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہت اچھا پروگرام منعقد کیا اور بہت بڑی ٹیموں سے جیت کر مثال قائم کی اور میں تمام گھوڑا سواروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا۔



