دریائے جہلم میں نہانے والے 8 نوجوان گرفتار

جہلم پولیس نے دریائے جہلم میں نہانے والے آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں دریائے جہلم، نہروں اور ندی نالوں میں نہانے پر دفعہ144ض ف نافذالعمل ہے تاکہ پانی میں ڈوب کر قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچایاجا سکے جس کی خلاف ورزی کرنے پر 8 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد شاہ زیب،نبیل،عامر خان،عمر افتخار،نومی مسیح اور ذین علی کو گرفتار کیا جبکہ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد مصیب اور عرفان کو گرفتار کیا۔

گرفتار نوجوانوں نےدریائے جہلم میں دفعہ144ض ف نافذ ہونے کے باوجود دریا میں نہا کر ارتکاب جرم کیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین سےگزارش ہے کہ اپنے بچوں کو دریا جانے سے روکیں تاکہ انکی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایاجا سکے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ دریائے جہلم میں ڈوبنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹھ افراد نہاتے ہوئے ڈوبے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button