جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں عادل شیخ ایگزیکٹو ممبر منتخب

جہلم: عادل شیخ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2024-26 میں ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق الائنس گروپ کے بانی راجہ عباس سعید اور چوہدری بلال عارف کےنامزد اور حمایت یافتہ امیدوار عادل شیخ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں 44ووٹ لے کر ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے۔

چوہدری محمد عارف سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب صدر مرکزی انجمن تاجران لوور گروپ (رجسٹرڈ ) سمیت ضلع بھر کی تاجر برادری نے عادل شیخ کو تاجر برادری کے حقوق کی جدوجہد کے لئے نامزد کیا تھا۔ آج عادل شیخ کو ممبر ایگزیکٹو منتخب ہونے پر جہلم تاجر برادری نےمبارکباد دی ۔

گزشتہ روز چوہدری محمد عارف کی میزبانی میں پرتکلف عشائیہ میں حمایت اور جیت کے لئے ضلع بھرکی تاجر برادری کی کثیر تعداد اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ووٹرز نے شرکت کی تھی۔

عادل شیخ نے تمام ووٹرز سپورٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاجر برادری اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اپنی خدمات کو بروئے کار لانے کا وعدہ کیا۔

Exit mobile version