جہلم پولیس کی کارروائی، اغوا کے مقدمے میں مغوی بحفاظت بازیاب

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے اغوا کے مقدمے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جہلم میں اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے مغوی کی تلاش شروع کردی تھی۔ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقوں اور مسلسل محنت کے ذریعے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع سے مدد لیتے ہوئے کارروائی کی اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ تاہم مغوی کی بازیابی کے مقام اور اغوا کے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ اور خدمت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔

↑
Exit mobile version