دینہ میں پولیس کی بڑی کارروائیاں، اقدام قتل اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل اور ناجائز اسلحہ کے دو مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عبدالمتین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان تیار کیا جا رہا ہے تاکہ اسے عدالت سے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ایک اور کارروائی میں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سہراب کو گرفتار کر لیا، جس سے بھی 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

دونوں کارروائیوں کو علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، اور ایسے تمام افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button