چوہدری لطیف عرف ٹیپو اور انکی فیملی نے 700سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کردیا

سوہاوہ: چوہدری لطیف عرف ٹیپو اور ان کی فیملی کی جانب سے700سے زائد غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کردیا۔ راشن میں آٹا، چینی، چنے،آئل، کھجور، شربت، سویاں اور مصالحہ جات شامل ہے۔ ہر سال یہ رمضان المبارک سے شروع ہونے سے پہلے دیاجاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے قریب آتے ہی جس طرح مختلف این جی اوز سماجی شخصیات، مخیر حضرات راشن تقسیم کرتے ہیں۔ ہرسال کی طرح امسال بھی چوہدری لطیف عرف ٹیپو، انکےبھائیوں اور انکی فیملی کی جانب سے بھی غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا۔

دعائیہ کلمات علامہ مولانا تمریز چشتی نے پیش کئے۔ اس سال 65لاکھ سے زائد کی رقم سے 700سوسے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا جس میں آٹا، چینی، چنے، سویاں، مصالحہ جات، شربت، کھجور،آئل سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ ہر اہل خاندان کو راشن کیساتھ نقدی بھی کرایہ کے طور پر دی گئی۔

چوہدری لطیف عرف ٹیپو نے کہا کہ رمضان المبارک کے شروع ہونے سے ایک ماہ پہلے ہم تھانہ ڈومیلی کی پانچوں یونین کونسلز سے غریب مستحق خاندانوں کی شناختی کارڈ کی کاپیاں جمع کرتے ہیں۔ انکی تصدیق کے بعد پھر رمضان شروع ہونے سے دو تین دن پہلے کال کرکے بلایا جاتااور راشن تقسیم کیاجاتا ہے اور دور دراز علاقوں کے خاندانوں کو انکے گھر تک پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راشن کیساتھ نقدی بھی دی جاتی ہے، ہر سال خاندانوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ اللہ پاک مجھے اور میرے خاندانوں کو مزید توفیق دے۔آمین

Exit mobile version