سوہاوہ کے علاقہ پڑی درویزہ اور گردو نواح میں بجلی کا پونے پانچ گھنٹے کا طویل بریک ڈاؤن، صارفین، خصوصاً ویلڈنگ، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر سے متعلقہ کاروبار سخت متاثر، ڈائریکٹر آئیسکو اسلام آباد اور ایکسین واپڈا ڈھوڈہ فیڈر خانپور چکوال سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق پڑی درویزہ اور گردو نواح بجلی کی سپلائی کے سلسلہ میں واپڈا سب ڈویژن خانپور چکوال سے منسلک ہے اور ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی ڈھوڈہ فیڈر سے ہوتی ہے۔ 27جولائی صبح ساڑھے چھ بجے سے دن سوا گیارہ بجے تک بجلی بند رہی یعنی پونے پانچ گھنٹے تک طویل وفقہ کا بریک ڈاؤن کیا گیا ۔
اس صورت حال سے گھریلو صارفین ، ویلڈنگ ، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر سے متعلقہ کاروبار افراد سخت متاثر ہوئے۔ صارفین کی طرف سے ڈائریکٹر آئیسکو اسلام آباد اور ایکسین واپڈا ڈھوڈہ فیڈر چکوال سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
صارفین نے طویل دورانیے کے بریک ڈاؤن پر اس لئے خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ قبل اس کے ماہ جولائی کے دوران پہلے ہی ہر تیسرے روز صبح تین یاساڑھے تین گھنٹے کی بجلی کی بندش جاری ہے۔ اس لئے حکام بالا کو صورت حال سے آگاہ رہنا چاہیے ۔ لوڈشیڈنگ کے دورانیے اس ترتیب سے رکھے جائیں کہ صارفین کی معمول کی زندگی زیادہ متاثر نہ ہونے پائے۔
