جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے گینگ کے 2 کارندے گرفتار، موٹرسائیکلیں برآمد
جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے دو اہم ارکان قیصر اقبال عرف قیصرو اور عمران کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے چار عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لی گئیں جبکہ چوری شدہ سامان کو فروخت کرکے حاصل کی گئی رقم 25 ہزار روپے بھی پولیس نے برآمد کر لی ہے۔
@jhelumupdates جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا گینگ موٹر سائیکلوں سمیت پکڑا گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideos #foryoupagе #viralvideo #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates
پولیس حکام کے مطابق برآمد شدہ موٹرسائیکلوں اور نقد رقم کی مجموعی مالیت تقریباً دو لاکھ پینتالیس ہزار روپے بنتی ہے۔ تھانہ کالا گجراں پولیس کی یہ کارروائی نہ صرف ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ علاقے میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے خلاف ایک بڑا قدم بھی ہے۔
ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد اور مکمل تفتیش کے بعد عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔



