امارات کا ویزہ ایمنسٹی سکیم ختم ہونے پر سخت انسپیکشن کا فیصلہ

دبئی: متحدہ عرب امارات نے ویزہ ایمنسٹی سکیم ختم ہونے پر سخت انسپیکشن کا فیصلہ کرلیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے غیر قانونی رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2024ء کو ختم ہونے سے پہلے ویزہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھالیں کیوں کہ معافی کی مدت ختم ہونے جا رہی ہے جس کے بعد ایسے اوور اسٹیئرز جنہوں نے ابھی تک اپنی حیثیت کو قانونی نہیں بنایا، وہ اس کے لیے رعایتی مدت کے بقیہ وقت کو استعمال کریں۔

غیر ملکیوں کے امور کی پیروی کرنے والے شعبے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل صلاح القمزی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آنے والے مرحلے میں انسپیکشن مہم میں شدت آئے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے جو اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہتے ہیں، ہم مکمل شفافیت اور انصاف کے ساتھ قوانین کے نفاذ کے لیے پرعزم ہیں، کمیونٹی سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے ہماری کوششیں تیز تر معائنہ مہموں کے ذریعے جاری رہیں گی، جو رعایتی مدت ختم ہونے کے فوراً بعد شروع ہو جائیں گی۔

المری نے ایمنسٹی پروگرام کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے کمیونٹی کے وسیع تعاون پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ ہر کوئی عام معافی سے خوش ہے، یہ مرحہ آسانی سے گزر گیا اور بہت سے غیر قانونی رہائشیوں نے سنجیدگی سے پہل کی اور اس سے فائدہ اٹھایا، بہت سے ایسے لوگ جنہوں نے عام معافی کا فائدہ اٹھایا، انہوں نے نئی نوکریاں حاصل کرلی ہیں اور اب زندگی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ایمنسٹی کے انسانی پہلو کا ذکر کرتے ہوئے ان خاندانوں اور بچوں کی کہانیاں شیئر کیں جو اس اقدام سے مستفید ہوئے ہیں، المری نے بتایا کہ ہم نے بغیر پاسپورٹ کے افراد کو ان کے متعلقہ سفارتخانوں سے جوڑ دیا اور وہ خوشی خوشی گھر چلے گئے، ہم نے ایسے بچوں کو دیکھا جو اپنے باپ کو نہیں جانتے تھے اور ان کی ماؤں نے ان کی دیکھ بھال کی تھی، ان بچوں کے پاس ویکسین لینے کے لیے ویزہ نہیں تھا لیکن دبئی ہیلتھ نے انہیں ویکسین فراہم کیں کیوں کہ ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض تھا۔

ڈائریکٹر جنرل نے اپنی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی جس میں اوورسٹیز کو ان کی حیثیت کو باقاعدہ بنانے یا گھر واپسی میں مدد فراہم کی گئی، انہون نے کہا کہ مجھے واقعی اس ٹیم پر فخر ہے جس نے لوگوں کو گھر واپس جانے میں مدد کی، دوسروں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہمارا فرض ہے، جو لوگ اس عام معافی سے فائدہ نہیں اٹھاتے ہیں وہ مستقبل میں خود کو مورد الزام ٹھہرائیں گے، اس سکیم کو ختم ہونے میں 15 دن سے بھی کم وقت ہے، آئیں اور اپنی حیثیت کو باقاعدہ بنائیں، جرمانے سے نجات حاصل کریں اور نئی زندگی شروع کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button