الیکشن 2024: ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ پنڈ دادنخان اور تھانہ جلالپور شریف کا دورہ کیا۔
ڈی پی او جہلم نے گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان اور تھانہ جلالپور شریف میں پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کیا اور جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او جہلم نے ڈنڈوت فیکٹری میں چائنیز گارد کا بھی وزٹ کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ملک عقیل عباس، ڈی ایس پی پنڈدانخان عامر شاہین گوندل، ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ایس ایچ او جلالپور شریف عبد الرحمٰن بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدانخان عامر شاہین گوندل اور ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف بھی موجود تھے،الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں، pic.twitter.com/pAsC1HgMUS
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) February 4, 2024
ڈی پی او جہلم نے پولیس اہلکاروں کو الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی، الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولنگ سامان کی ترسیل، حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی سمیت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔



