جہلم پولیس کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری، 8 گینگ گرفتار، 33 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

جہلم پولیس کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری، پولیس نے گزشتہ ماہ 8 گینگز کو گرفتار کر کے 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم پولیس نے مئی 2025 کے دوران جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کی قیادت میں پولیس نے ضلع میں امن و امان کے قیام، سنگین جرائم کی روک تھام، مجرمان کی گرفتاری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بھرپور کارروائیاں کیں۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ماہ مئی کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 33 لاکھ 3 ہزار 800 روپے کا مالِ مسروقہ برآمد کیا جبکہ 8 منظم جرائم پیشہ گینگز کو ٹریس کر کے 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل فونز، 1 پسٹل 30 بور اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ گرفتار شدگان کے خلاف 24 مقدمات درج کیے گئے۔

منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 47 مقدمات درج ہوئے جن میں 49 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 7 کلو 420 گرام چرس، 8 کلو 190 گرام ہیروئن، 2 کلو 310 گرام آئس، 1 کلو 200 گرام افیون اور 3376 بوتلیں شراب برآمد کیں۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحے کے 38 مقدمات میں 38 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن سے 34 پسٹل، 3 رائفلیں، 1 بندوق اور 110 کارتوس برآمد ہوئے۔

مئی میں قمار بازی کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ایک مقدمے میں 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 90 ہزار 330 روپے نقدی، 11 موٹر سائیکلیں اور 2 مرغے برآمد کیے گئے۔

ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف بھی بھرپور آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے 91 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا، جن میں 20 اے کیٹیگری، 50 بی کیٹیگری اور 21 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ قتل کے 8 مقدمات میں 6 ملزمان، ریپ کے 7 مقدمات میں 5 ملزمان، گینگ ریپ کے 2 مقدمات میں 4 ملزمان، بچوں سے زیادتی کے 4 مقدمات میں 4 ملزمان، اور رابری کے 2 مقدمات میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ماہ مئی میں ضلع بھر میں 184 سرچ آپریشنز کیے گئے جن میں 5778 افراد کی تلاشی لی گئی۔ ان کارروائیوں کے دوران 7 عدد پسٹل، 1 عدد رائفل، ڈیڑھ کلو چرس، ساڑھے تین کلو ہیروئن، 1715 لیٹر شراب، 200 گرام افیون اور 120 گرام آئس برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ 4 اشتہاری مجرمان اور 3 عدالتی مفرور بھی دھر لیے گئے۔

پولیس کی ماہ مئی میں مکمل چالان کی شرح 71 فیصد رہی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 5583 چالان کیے گئے، جن سے 35 لاکھ 21 ہزار 700 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

پولیس خدمت مراکز جہلم سے 3879 شہریوں نے مختلف سہولیات سے استفادہ حاصل کیا جبکہ شکایات سیل اور کھلی کچہریوں کے ذریعے ڈی پی او جہلم نے 516 سائلین کی شکایات خود سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button