جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے پکار 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کر کے قانون کے ساتھ سنگین مذاق کیا، جس پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کی جھوٹی کالز نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ سیکیورٹی اداروں کے قیمتی وقت اور وسائل کے ضیاع کا بھی سبب بنتی ہیں۔

ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button