پنڈدادنخان میں منشیات فروش کو 14سال قید ،4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

پنڈدادنخان: ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نےمنشیات کے مقدمہ نمبر23/ 249 بجرم CNSA 9-(i)3D تھانہ پنڈدادنخان کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم محمدعلی نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر عدالت نے مجرم محمدعلی کو14سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔


مجرم کو 4ماہ قبل منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button