جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

جہلم: تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سول لائنز پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجام دی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت وجاہت علی اور محمد رضوان کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کسی چوری کے منظم گروہ سے تعلق رکھتے ہیں یا نہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔



