بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی ضلع جہلم میں سر اٹھانے لگا

جہلم: بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی ضلع بھر میں سر اٹھانے لگا، پیک دودھ کے بعد مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں یکمشت 90 روپے بڑھا دی گئی، اضافے کے بعد مرغی کے گوشت کا سرکاری نرخ 500 روپے مقرر جبکہ دکاندار 530 روپے ساڑھے 700 گرام فروخت کرنے لگے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جون میں بجٹ منظور ہونے کے بعد یکدم اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں دکانداروں نے اضافہ کرکے فروخت شروع کردی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اشیاء خوردونوش پر ٹیکسز کا غیر معمولی اضافہ کردیاہے جس کیوجہ سے مجبوراً قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔

Exit mobile version