دینہ میں تیز رفتار کار پل سے نیچے جا گری، 2 افراد جاں بحق

دینہ میں تیز رفتار کار پل سے نیچے گرنے سے 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے پنڈوڑی کے مقام پر منگلا روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
@jhelumupdates جہلم کی تحصیل دینہ میں تیز رفتار کار پل سے نیچے جا گری #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideo #foryoupagе #viralvideos #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو 1122 کے مطابق کار دینہ سے میرپور کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک کنٹرول کھو بیٹھی اور پل سے نیچے جا گری۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں اور دونوں افراد کی لاشوں کو کار سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ محمد اشرف ولد محمد اکرم اور 33 سالہ جنید علی ولد جمیل علی کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔



