سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم کو مہنگے پرائیویٹ سکولوں کے برابر لایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں میں بہترین تعلیمی اور ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے ماڈل سکولز بنانے کے پروگرام پر کام کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم کے حکام نے اس پروگرام کے تحت سکولوں میں رنگ روغن، بنیادی سہولیات کی بحالی و بہتری اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع جہلم کے طلباء وطالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے پورے ضلع میں تمام سکولز کی مرمت و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سکولوں میں معیاری تعلیم کے ساتھ اساتذہ کی کمی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جارہا ہے، بحالی کے کام کے ساتھ نصاب اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم کو مہنگے پرائیویٹ سکولوں کے برابر لایا جائے، ہمارے بچے انہیں سکولوں سے تعلیم حاصل کر کے تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں گے۔

↑
Exit mobile version