پنڈدادنخان میں مویشی چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کی کارروائی، مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اللہ دتہ، سکندر اور خاور کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مال مسروقہ کی مد میں رقم75ہزار روپے برآمد کر لی گئی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



