سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، EPP ایپ کی مدد سے اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے موثر پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے EPP ایپ کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم پولیس نے موثر پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے دوران جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے EPP ایپ کے ذریعے اشتہاری مجرم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم چیک ڈس آنر کے مقدمے میں سال 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا۔
جہلم پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور جرائم کے سدباب کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر پولیسنگ کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ قانون سے بھاگنے والوں کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔



