پنڈدادنخان: پنجاب پولیس چوکی مصری موڑاور پٹرولنگ پولیس چوکی مصری موڑ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟، لوکل ٹرانسپورٹ ہائی ایس ،مزدے اور ٹرکوں پر شراب، چرس سپلائی کی جانے لگی۔ مصری موڑ چوکی پر ٹاؤٹ مافیاء کا راج، نکے تھانیدار اپنے ٹاؤٹوں سے پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں کروانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس چوکی مصری موڑاور پٹرولنگ پولیس چوکی مصری موڑ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، روزانہ کی بنیاد پر لوکل ٹرانسپورٹ ہائی ایس ،مزدے اور ٹرکوں پر شراب، چرس سپلائی ہونے کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔
مصری موڑ چوکی پر ٹاؤٹ مافیاء کا راج ہے جبکہ نکاتھانیدار اپنے ٹاؤٹوں سے پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں کرواتا ہے اور اس کے ٹاؤٹ روزانہ کی بنیاد پر گاہکوں کو گھیر کر لاتے ہیں اسی لئے عام اور شریف شہری پولیس چوکی مصری موڑ جانے سے کتراتے اور ڈرتے ہیں کہ کہیں ان سفید پوش ٹاؤ ٹ مافیاء کے ہاتھوں رشوت دیئے بغیر ذلیل و رسوا نہ ہو جائیں کیونکہ ان کی تفتیش حقیقت کی بجائے من گھڑت کہانیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
گزشتہ روز مسافر وین سے تھانہ منڈی بہاؤالدین نے شراب کی دو عدد بوتلیں برآمد کیں جبکہ عقیل نامی (ڈھیری پیراں) کا ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد ذرائع نے انکشاف کہ 20ہزار روپے کی ڈیل میں کام ختم کر دیا گیا ۔
حالانکہ پولیس چوکی مصری موڑ کی حدود سے پبلک ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ گاڑیوں میں روزانہ کی بنیاد پر شراب اور چرس سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں چوکی ملازمین کا حصہ شامل ہے۔
بغیر کرایہ داری اندراج سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ تھانہ چوٹالہ اور مصری موڑ چوکی کی حدود میں رہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے آئے روز چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی ورداتیں ہوتی ہیںجس سے لوگ اپنے قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے پولیس کی وری میں چھپی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
