جہلم: معروف سماجی شخصیت ملک محمدصادق آف یو کے کی جا نب سے جہلم کے سینٹری ورکروں کو عید گفٹ ،ورکرز کی خوشی کا کو ئی ٹھکا نہ رہا ،ملک صادق آف یو کے کا شکریہ ادا کیا گیا ،سینٹری انسپکٹر را نا اشفاق کو عیدی تقسیم کی۔
تفصیلات کے مطابق ملک محمد صادق آف یو کے نے سا بقہ سالوں کی طرح روایا ت کو بر قرار رکھتے ہو ئے میو نسپل کمیٹی جہلم کے سینٹری ورکرز اور تجا وزات کے لئے کام کر نے والوں کے لئے کیش کی صورت میں عید گفٹ بھیجا ۔
سینٹری انسپکٹر را نا اشفاق کی جا نب سے ملک صادق آف یو کے کی جا نب سے نقد کیش دے دیا گیا جسے وہ با لتر تیب اپنے ورکر ز میں تقسیم کیا۔
ملک محمدصادق کا کہنا تھا کہ رانا اشفاق اور ان کی ٹیم جہلم میں صفا ئی کے لئے بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور شہر کو صاف رکھنے کے لئے کو ششیں کر رہے ہیں ،ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فا روق کی زیر قیادت جہلم شہر میں صفا ئی کے بہترین انتظا ما ت ہو رہے ہیں اورتجا وزات کے خلاف اچھا آپریشن ہو رہا ہے ۔
