ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کالا گجراں کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 2 کالا گجراں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سکول کی مختلف کلاسز میں جا کر اساتذہ کے تدریسی طریقہ کار اور طلباء کی تعلیمی دلچسپی کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے ڈی سی جہلم کو اسکول میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات، انفراسٹرکچر اور طلباء کے لیے دستیاب بنیادی ضروریات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام اساتذہ اور سٹاف کو بروقت حاضری یقینی بنانے اور طلباء کو معیاری و خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور تدریسی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی تاکہ ضلع جہلم کے تعلیمی ادارے ترقی کی راہ پر گامزن رہیں۔

Exit mobile version