جہلم میں سموگ میں اضافہ، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سموگ پھیلانے والے اداروں اور مالکان کیخلاف کارروائی نہ ہونے سے شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں سموگ کے پھیلاؤ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ افسران فیلڈ میں نکل کر موثر کارروائیاں کرنے کی بجائے دفاتر تک محدود ہوکررہ گئے۔ زبانی کلامی دعوے حکومت پنجاب کے سموگ کے حوالے سے وضع کردہ سخت پالیسی کا مذاق اڑانے لگے۔

کریش پلانٹس ریت مٹی اور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں ، دھواں چھوڑتی ٹرانسپورٹ ، گلی محلوں میں جلائے جانے والے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ، ہوٹلوں ،ریسٹونٹس پر باربی کیو کھانوں کے لیے رات گئے تک بطور ایدھن استعمال ہونے والا کوئلے اور بعض مقامات پر "زنگ زیک پالیسی کی خلاف ورزی کرتے بھٹہ خشت بدستور فضائی آلودگی سموگ کا سبب بن رہے ہیں، شہریوں میں وہائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔

سول سوسائٹی، رفاعی تنظیموں اور شہریوں نے وزیر اعلی مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنرراولپنڈی اور ڈپٹی کمشنرجہلم سے صورتحال کا نوٹس لینے اور آلودگی کا سبب بننے والے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button