جہلم کے سپورٹس کمپلیکس میں انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

جہلم: محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات پر محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں گورنمنٹ کامرس کالج فار گرلز کچہری روڈ جہلم پرنسپل کالج صائمہ رشید ،میڈم نزہت زہرا ،مس علینہ ضیاء گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کالج ضلع کچہری نے بیڈ منٹن کی کھیلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ایسویس ایٹ کالج برائے خواتین کی فوکل پرسن کے فرائض پروین نے سرانجام دیے۔

اس موقع پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ کامرس کالج برائے خواتین کی پروفیسرز سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ فیسٹول 12 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک جاری رہیں گئے، 30 اکتوبر کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دینہ میں ہو گا۔ اول ،دوئم ،سوئم آنے والی ٹیموں کو انعامات دئے جائیںگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button