جہلم میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے اندراج میں نمایاں اضافہ

جہلم: گزشتہ تین برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے اندراج میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جب کہ ووٹرز کے لحاظ سے 10 فیصد سے زیادہ صنفی فرق والے اضلاع کی تعداد 80 سے کم ہو کر 30 رہ گئی۔

پاکستان کے موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مکمل تقابلی تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ نومبر 2021 میں ایسے اضلاع کی تعداد صرف خیبرپختونخوا میں 28 تھی، اس کے بعد بلوچستان میں 26، پنجاب میں 17 اور سندھ میں 9 تھی۔

وہ اضلاع جہاں خواتین ووٹرز کا تناسب 45 فیصد سے کم ہے، ان کی تعداد خیبرپختونخوا میں 28 سے کم ہو کر 8، بلوچستان میں 26 سے کم ہوکر 19 اور سندھ میں 10سے کم ہوکر 3 پر آ گئ، پچھلے سال تک پنجاب میں ایسا صرف ایک ضلع تھا اور اب یہ واحد صوبہ بن گیا جس کے 41 اضلاع میں سے ہر ایک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 45 فیصد سے زیادہ ہے۔

پنجاب کا ضلع چکوال سرفہرست ہے جس میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں 49 اعشاریہ 50 فیصد خواتین ہیں، اس کے بعد تلہ گنگ میں (49 اعشاریہ 06 فیصد)، صحبت پور میں (48 اعشاریہ 73 فیصد)، جہلم میں (48 اعشاریہ 62 فیصد)، راولپنڈی میں (48 اعشاریہ 59 فیصد)، اٹک میں (48 اعشاریہ 39 فیصد) ، خوشاب میں (48 اعشاریہ 26فیصد) اور اوستہ محمد میں (48 اعشاریہ 19فیصد) خواتین ووٹرز ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی خواتین ووٹرز کا تناسب 47 فیصد سے زیادہ ہے، نومبر 2021 میں ایسے اضلاع کی تعداد صرف 7 تھی جن میں پنجاب میں پانچ اور بلوچستان میں دو ضلعے تھے۔

صحبت پور اور اوستہ محمد کے علاوہ بلوچستان کے ایک اور ضلع واشک میں بھی خواتین ووٹرز کا تناسب 47 فیصد سے زیادہ47 اعشاریہ 13 فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع جن میں 47 فیصد سے زیادہ خواتین ووٹرز ہیں، ان میں ہری پور میں (47 اعشاریہ 74 فیصد)، لوئر کوہستان میں (47 اعشاریہ 56فیصد)، ایبٹ آباد میں (47 اعشاریہ 47فیصد) اور کرک میں (47 اعشاریہ 01فیصد) خواتین ووٹرز ہیں۔

بہت بڑا خلا

ملک کے 32 اضلاع میں اب بھی مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان بڑا فرق ہے جن میں سے 20 پنجاب میں ، 7 سندھ میں ، 4 خیبر پختونخوا میں اور ایک بلوچستان میں ہیں۔

فہرست میں لاہور 3 لاکھ 90 ہزار 783 ووٹرز کے فرق کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد فیصل آباد ( 3 لاکھ 79 ہزار 906، رحیم یار خان 2 لاکھ 54 ہزار 711، گوجرانوالہ 2 لاکھ 51 ہزار 145، پشاور میں 2 لاکھ 22 ہزار 417، قصور 2 لاکھ 20 ہزار 786، شیخوپورہ 2 لاکھ 8 ہزار 786 اور سیالکوٹ میں 2 لاکھ 7 ہزار 875 ووٹرز کا فرق ہے۔

جن اضلاع میں فرق ایک لاکھ سے زیاد ہے ان میں ملتان، بہاولنگر ، اوکاڑہ، بہاولپور، وہاڑی، کراچی-وسطی، کورنگی، کراچی-ایسٹ، مردان، کیماڑی، ساہیوال، سوات، مظفر گڑھ، کوئٹہ، جھنگ، مالا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چارسدہ، ڈیرہ غازی خان، کراچی-جنوبی اور نارووال شامل ہیں۔

Exit mobile version