اسسٹنٹ کمشنر کا دینہ پریس کلب کا دورہ، تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کا عزم

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ، چیئرمین امجد محمود سیٹھی سمیت تمام عہدیداران اور ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ مال کے ریکارڈ کو مدنظر رکھ کر کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی فرد کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں جبکہ تحصیلدار اور پٹواری کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق نشاندہی اور پیمائش کی جائے۔ تاجر برادری کو پہلے نشاندہی کے بعد مہلت دی جاتی ہے تاکہ وہ ازخود تجاوزات ہٹا سکیں، جو کہ ایک احسن اقدام ہوگا، بصورت دیگر انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔

ریڑھی بازار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صباء عابد نے کہا کہ ریڑھی بانوں اور سبزی و فروٹ منڈی کے متاثرین کے لیے متبادل جگہ مختص کی جا رہی ہے جبکہ منگلا روڈ، داتا روڈ اور ریلوے روڈ پر جاری آپریشن کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

صفاء عابد نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جائے گا تاکہ تاجر برادری کو کاروبار میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندگی پھیلانے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کسی کی پسند یا ناپسند پر نہیں بلکہ مکمل طور پر سرکاری ریکارڈ کے مطابق کی جائے گی۔

اس موقع پر دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ، چیئرمین امجد محمود سیٹھی، حاجی اظہر چوہدری، اقبال خان، رضوان سیٹھی، سہیل انجم قریشی، احمد ندیم اور یاسر صدیق سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

ہمیں فالو کریں


Google News

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button