پنشن کی عدم ادائیگی؛ میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے ریٹائر ملازمین احتجاجی دھرنا دیں گے
پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ریٹائر ملازمین کی جانب سے پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف 7 مارچ کو احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین کی طرف سے احتجاج کا اعلان کر دیا گیا، ملازمین پانچ ماہ سے پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف نوازش شہید چوک میں 7 مارچ کو صبح 10 بجے احتجاجی دھرنا دیں گے۔
صابر راہی، مدد علی، حاجی اسلم باوا ناصر حسین اور ارشد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائر ملازمین نے ساری زندگی ادارے کی خدمت کی ہے مگر پانچ پانچ ماہ سے پنشن ادا نہیں کی جارہی جس سے ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں، اگر پنشن کی ادائیگی بروقت یقینی نہ بنائی گئی تو ماہ رمضان میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔



