ڈپٹی کمشنر جہلم کا اراضی ریکارڈسینٹر دینہ کا دورہ، کارکردگی اور مسائل بارے آگاہی حاصل کی

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا اراضی ریکارڈسینٹر دینہ کا دورہ، شہریوں سے سینٹر کی کارکردگی اور مسائل بارے آگاہی حاصل کی، دیہی مرکز مال کی بھی انسپکشن کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اراضی سینٹر دینہ اور دیہی مرکز مال چک اکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اراضی سینٹر اور دیہی مرکزمال کی کارکردگی اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کرتے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے اراضی سینٹر و دیہی مرکز مال بارے آگاہی حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اراضی سینٹر میں آنے والے شہریوں کو ہر سہولت بروقت فراہم کی جائے اور ریکارڈ کا درست اندراج ہر صورت میں یقینی بنایاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button