ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز صدر، سوہاوہ اور ایس ایچ اوز سٹی ،صدر، سوہاوہ سرکل ہائے نے فزیکلی جبکہ ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان اور ایس ایچ اوز پنڈ دادنخان سرکل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ، میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک ہوئے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز منشیات کے خاتمے ، پتنگ بازی کے انسداد اور اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ناقص کارکردگی کی صورت میں سخت باز پرس ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز روزمرہ کی بنیادوں پر انسداد پتنگ بازی اور انسداد منشیات کے حوالے سے تعلیمی اداروں کا وزٹ کریں اور طلباء کو آگاہی فراہم کریں۔ ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پی ٹریفک اور ایس ایچ اوز موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کے لئے سیفٹی وائرز کے متعلق آگاہی اور سیفٹی سٹک کی تنصیب کا عمل فی الفور شروع کریں اور عام عوام کو اس کےمتعلق آگاہی دیں۔

ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی بھی ہدایات دیں اور کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور ٹرانسجینڈرز کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشنز کا قیام عمل میں لا رہی ہے ، خواتین ، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کے ساتھ کسی بھی وقوعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فوری موقع پر پہنچیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر گشت کے میکانزم کو بہتر بنایا جائے ، ایس ڈی پی اوز اپنے سرکلز میں جرائم کی شرح کے لحاظ سے ہاٹ سپاٹ کا تعین کرتے ہوئے پٹرولنگ پلان بنائیں۔ دوران رمضان المبارک نمازوں، جمعتہ المبارک اور تراویح کے دوران ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھتے ہوئی شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button